خفیہ معلومات سوشل میڈیا پر لیک کرنے والوں کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

حکومت کا حساس معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی
کیپشن: A government notice of unauthorized disclosure of sensitive information will be actionable under the Official Secrets Act

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشاء کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔ خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔ 

Watch Live Public News