پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین سے سائنو فارم ویکسین کا تحفہ ملا: شاہ محمود قریشی

پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین سے سائنو فارم ویکسین کا تحفہ ملا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین سے سائنو فارم ویکسین کا تحفہ ملا، چین نے پاکستان کے ساتھ عملی دوستی کا مظاہرہ کیا۔تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان مل کر ویکسین کی تیاری کر رہے ہیں، چینی حکومت نے کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں بطور تحفہ دیں، 2021 میں پاک چین سفارتی تعلقات کو 7دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں، کورونا ویکسین لانے پر پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین سے سائنو فارم ویکسین کا تحفہ ملا، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ عملی دوستی کا مظاہرہ کیا، چین اور پاکستان مل کر ویکسین کی تیاری کر رہے ہیں، چینی حکومت نے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بطور تحفہ دیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف اقدامات میں چین پاکستان کے ساتھ رہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔