(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ کے قریب دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ کے قریب دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپینی سی پیک روڈ دھماکہ میں ہلاک شخص دھماکہ خیر مواد نصب کرتے ہوئے پھٹا۔
ادھر تربت میں آبسر روڈ پر ایف سی چوکی کے قریب ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے روڈ کو آمد رفت کیلئے بند کردیا ہے۔