بھارت سے پاکستان آنیوالےلنگور کےفرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارت سے پاکستان آنیوالےلنگور کےفرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: Gray langur video
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)سکھر سے ننگرپارکر کارونجھر کی پہاڑیاں لئےجایاجانےوالا لنگور پنجرے سے فرار ہوگیا، محکمہ جنگلی حیات سندھ  نےلنگور کو 26 جنوری کو  گھوٹکی کےمقام  سےریسکیو کیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر بھارت سے آنے والے نایاب  لنگورکو چند روز قبل سردارگڑھ کے صحرا سے ریسکیو کیا گیا تھا اور لنگور کو تھر پارکر رن آف کچھ منتقل کیا جانا تھا۔

ڈپٹی کنزرویٹر نے بتایا کہ لنگور نے سکھر  وائلڈ لائف ڈویژن کے احاطے میں درخت پرپناہ لی ہوئی ہے جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے اور  لنگورکو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔