انتخابی مہم کیلئے کسی کے گھر جانا فردوس عاشق اعوان کو مہنگا پڑگیا: ویڈیو سامنے آگئی

Firdous Ashiq Awan's video viral
کیپشن: Firdous Ashiq Awan's video
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)  استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان ان دنوں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں اور گھر گھر جاکر اپنی پارٹی کا بیانیہ بتا رہی ہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں فردوس عاشق آپے سے باہر ہوگئیں اور گلے میں پہنے ہار اتر دیے۔

تفصیلات کےمطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، ملک بھر میں عام انتخابات ہونے کو ایک ہفتے سے بھی کم دن رہ گئے ہیں، سیاسی پارٹیاں  متواترجلسے کررہی ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے، دوسری جانب جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی، آئی پی پی ،عوامی نیشنل پارٹی اور  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین جیسی سیاسی پارٹیاں بھی اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے میں سرگرم عمل ہیں۔

سوشل میڈیا پر آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی کے گھر موجود ہیں جہاں خواتین نے ان سے کچھ سوالات کئے تو فردوس آپا سے برداشت نہ ہوا اور اٹھ کھڑی ہوئی، ٹویٹر پر وقاض امجد نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا" فردوس آپا نے گلے میں پہنے ہار اتار پھینکے،،عوام نے دیکھایا آئینہ،، فردوس آپا ہوئی آپے سے باہر

Watch Live Public News