ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے، شہباز شریف

ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے، شہباز شریف
کیپشن: ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے جبکہ پولیٹیکل ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسیحی عمائدین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ان کے خود کی وجہ سے ملی ہے، انہوں نے سستی شہرت کے لیے ریاست داؤ پر لگا دی، آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی تعلیم ، دفاع خدمات قابل تحسین ہیں، ملک میں مذہبی برادریوں کو امن و سکون سے رہنے کا حق حاصل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مذہبی برادریوں سے شفقت و احترام کا رشتہ جوڑا، میرے دور میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ کچھ واقعات ہوئے اور ہم نے ان واقعات کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی۔  انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام تمام مکاتب فکر پر لازم ہے۔

Watch Live Public News