وزیر اعظم نے4 جنوری کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے4 جنوری کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور ہوگا۔ کابینہ کو ای وی ایم ، اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کو اشیائےخوردونش کی قیمتوں کے اعدادوشمار بارے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بھی بات کرے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملزم کی پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کرنےکی سمری پیش ہوگی۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےملزم کی یوکے حوالگی کی سمری پیش ہوگی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کی قیام کی سمری پر غور ہوگا۔ چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی دو سال کےلئے تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ میں پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری پر بات ہوگی۔ سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی جائے گی۔ کابینہ 6 ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔