کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا

کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا، کیسز کی تعداد میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ریکارڈ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کرونا کے 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 2,960 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرسے کورونا کے باعث 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی سے 2 جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,067 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 18,042 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 114، راولپنڈی سے 4 جبکہ سرگودھاسے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح %2جبکہ راولپنڈی اور سرگودھا میں بالترتیب 1ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں. بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کی دوکروڑستاسٹھ لاکھ آبادی کوکوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جایے گی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔