پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، یکم جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، یکم جولائی 2021
پاکستان میں کورونا نے مزید 40 افراد کی جان لے لی،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 37 نئے کیس رپورٹ، 31 ہزار 767 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فی صد ریکارڈ کی گئی نئے مالی سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات مہنگی، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ،لائٹ ڈیزل 3 روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 44 پیسے فی لٹر بڑھ گئی،مٹی کا تیل بھی 3 روپے 86 پیسے فی لٹر مہنگا ،دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا،گھریلو سلنڈر کی قیمت ایک ہزار 872 روپے ہو گئی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج اسلام آبادمیں ہوگا، شہبازشریف،بلاول بھٹو سمیت سینٹ اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرزکوشرکت کی دعوت ،افغانستان اورمقبوضہ کشمیرکے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس آئی ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بریفنگ دیں گے وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے "ڈومور کا جواب نو مور "سے دے دیا، قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا ہم امن میں امریکا کے شراکت دار بن سکتے ہیں لیکن کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اب کسی کےخوف سے قومی سلامتی پر کمپرومائز نہیں ہوگا،شکر ہے امریکا کو سمجھ آ گئی کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں، بات چیت سےحل ہوگا چیف آف آرمی اسٹاف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کے لئے کام کررہا ہے،خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ،آرمی چیف نے افغان امن عمل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا

Watch Live Public News