کراچی (پبلک نیوز) ٹیلی وژن کے اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کر گئے۔ انور اقبال گزشتہ کئ روز سے بیمار تھے اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے پی ٹی وی کے کئی ڈرامہ سیریل میں حصہ لیا جبکہ ایک بلوچی فلم بھی بنائی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر اداکار محمد انور اقبال بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے کہا کہ محمدانور اقبال بلوچ ٹی وی کے منجھے ہوئے فنکار تھے۔ ”شمع“ اور دیگر ٹی وی ڈراموں میں محمدانوراقبال بلوچ مرحوم نے بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف انور اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انور اقبال نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ لیجنڈ اداکار کی فن کے شعبے کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔