ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی  آگے ، سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور پیچھے

ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی  آگے ، سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور پیچھے

(ویب ڈیسک )  ملتان کے حلقہ این اے 148  میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی  آگے جبکہ   سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور پیچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   این اے 148 میں ضمنی انتخاب   ،  56پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پبلک نیوز کو موصول ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی 12 ہزار 803ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ   سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور ملک 7 ہزار 148ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے، 3 ہزار800 پولیس افسرو اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News