50 ارب ڈالر حاصل کرنے کا خواب ایک غلطی نے پورا کر دیا

50 ارب ڈالر حاصل کرنے کا خواب ایک غلطی نے پورا کر دیا
ویب ڈیسک: پاکستان میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا جب مسئلہ اٹھا تھا تو کبھی کسی کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے آ جاتے اور کبھی کوئی بیٹھا بٹھایا کروڑوں کا مالک بن جاتا۔ مگر آپ حیران ہو جائیں گے کہ ایسا امریکہ جیسے سپر پاور ملک میں بھی ہوتا ہے۔ نجی بینک میں موجود ایک صارف کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر خطیر رقم آ گئی جس کے بعد اس کی حیرت دیدنی تھی۔ بینک اکاؤنٹ ہولڈر ڈیرن جیمز نے اپنی حیرت پر قابو پاتے ہوئے فوری طور پہ بینک کی ہیلپ لائن پر کال کی۔ صارف نے بینک کو بتایا کہ میرے اکاؤنٹ اتنی بڑی رقم منتقل ہوئی ہے جبکہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں جانتا۔ اس اطلاع کے ملتے ہی بینک کی جانب سے وہ رقم واپس لے لی گئی۔ مگر آگاہ نہیں کیا کہ رقم جیمز کے اکاؤنٹ میں کیسے پہنچی۔ ڈیرن جیمز امریکہ کی ریاست لوزیانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہاں پر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں۔ مذکورہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں قریباً تین دنوں تک موجود رہی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔