مال روڈپر ایک اور شہری وارڈن کے تشددکا شکار،ویڈیووائرل

مال روڈپر ایک اور شہری وارڈن کے تشددکا شکار،ویڈیووائرل
کیپشن: مال روڈپر ایک اور شہری وارڈن کے تشددکا شکار،ویڈیووائرل

ویب ڈیسک: ایک اور شہری وارڈن کے تشدد کا شکار بن گیا,لاہور مال روڈ ٹریفک سگنل پر تین ٹریفک وارڈنز نے کار سوار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق وارڈنز کے تشدد کی موبائل فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ریگل چوک مال روڈ پر شہری ٹریفک اشارے پر گاڑی میں تھا۔ٹریفک وارڈنز لائسنس چیک کرنے کے دوران کارسوار سے الجھے،موبائل فوٹیج میں اشارے پر کھڑے تینوں ٹریفک وارڈنزکو کار سوار کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل پر موجود شہریوں نے وارڈنز کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیکر انکوائری شروع کردی جبکہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر وارڈنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News