ملک کےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

ملک کےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار
کیپشن: ملک کےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا سروسز بھی متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کو تصاویر، وائس نوٹ اور ویڈیوز اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

متعدد شہروں میں وی پی این کے ذریعے بھی صارفین کو سوشل میڈیا سروس تک رسائی مشکلات کا سامنا ہے، رابطہ کرنے کے باوجود پی ٹی اے حکام سست انٹرنیٹ پر مؤقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔

Watch Live Public News