ہماری پناہ گزین کرکٹ ٹیم بنائی جائے، افغان خواتین کھلاڑیوں کا آئی سی سی مطالبہ

ہماری پناہ گزین کرکٹ ٹیم بنائی جائے، افغان خواتین کھلاڑیوں کا آئی سی سی مطالبہ

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز کا آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں افغانستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل مہاجرین کی ٹیم بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔  افسوس سے کہنا پڑ رہا یے کہ مینز ٹیم کی طرح خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔

آئی سی سی آسٹریلیا میں مہاجر ویمن ٹیم کو بنانے میں ہماری مدد کرے، مہاجر ویمن ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینیج کرسکتا ہے۔  افغان مہاجر ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ 

خط میں مزید کہا گیا کہ ٹیم بنانے سے افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔