عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا

عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: General elections again
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات دوبارہ منعقد کرنے کا مطالبہ کر دیا ،پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔

تفصیلات کےمطابق پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گذشتہ انتخابات نے پاکستان کے مشکلات میں اضافہ کردیا، انتخابات میں مداخلت کی گئی تھی  شفاف الیکشن کی  اشد ضرورت ہے،  بجٹ میں ریلیف کی بات ہی نہیں،ملک  ڈیفالٹ کرچکا ہے صرف  اعلان باقی ہے،کیا آئی ایم ایف کے اتنے شرائط کے بعد ملک ترقی کرسکتاہے؟
 عجلت میں کیا گیا آپریشن کا فیصلہ ہمیں منظور نہیں،جن جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کے فیصلہ مسترد کیا انکا مشکور ہوں،پارلیمنٹ کو اعتماد لے کر آپریشن کا فیصلہ کرنا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان کے 19 نکات پر عمل درآمد نہیں ہوا،پنجاب میں 70  کالعدم تنظیمیں فعال ہیں۔

  میاں افتخار حسین کا کہناتھا کہ  آپریشن عزم استحکام پنجاب سے شروع کیا جائے،تعصب کی بات نہیں کررہے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، فیض حمید تو یہ تاثر دے رہا تھا کہ افغانستان میں سب کچھ وہ کررہے ہیں، دہشتگردوں کو منظم کرنے والوں کے خلاف پہلے کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز  مولانا فضل الرحمان نےکہا تھا کہ حکومت میں اتنا خم نہیں ہے کہ وہ ہماری شکایات کا ازالہ کرسکے،13 اور 14 فروری مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں 8 فروری کے الیکشن کے نتائج ہو مسترد کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News