نبی آخرالزماں ﷺ کی حیات طیبہ پر دنیا کا سب سے بڑا میوزیم

نبی آخرالزماں ﷺ کی حیات طیبہ پر دنیا کا سب سے بڑا میوزیم
کویت(ویب ڈیسک ) امت مسلمہ کو ایک بہت بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کویت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پر دنیا کا سے بڑا میوزم بنائے گا جس میں اہم اسلامی نادر نسخے اور نوادرات رکھی جائیں گی۔کویت کی پبلک اتھارٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پر 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر د نیا کا سب سے بڑا میوزیم تیار کیا جائے گا ٗ میوزیم میں 14 ہالز اور مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے نادر نسخے اور نوادرات رکھی جائیں گی ٗ یہ میوزیم پوری دنیا میں انسانیت سے محبت کرنے والوں کیلئے ایک منزل ہو گا ۔پبلک اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فہد الداہانی نے ایک بیان میں کہا کہ اس میوزیم کی مدت تکمیل کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا جا سکتا ٗ لیکن یہ وعدہ ہے کہ کویت اپنی بساط سے بڑھ کر اس پر محنت کرے گا اور اسے دنیا بھر کیلئے مسلمانوں کیلئے ایک اہم مقام بنائے گا۔

Watch Live Public News