پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
ڈالر گرنے لگا، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا. انٹربینک میں ڈالر مزید 59پیسے سستا ہو کر 197روپے 87پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197روپے 50پیسے میں فروخت ہوتا رہا. انٹر بینک میں ڈالر مزید 59 پیسے کی کمی سے 197.87روپے کی سطح پر آگیا. یاد رہے کہ جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو پیر ،منگل اور بدھ کو بھی برقرار رہا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی آچکی ہے۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو ڈالر کی قدر میں 2.50 ، پیر کو 1.60 ،منگل کو 1.10 روپے اور بدھ کو 30 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قمیت 198روپے کی سطح پر آگیا۔ اس طرح جمعہ کے بعد ڈالر کی قدر میں اب تک 5.30 روپے کی کم ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں بہتری آنے اور ایم ایف پروگرام کی بحالی کے قوی امکانات کے باعث ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباوٗ میں کمی آگئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔