پاکستان رویت بل 2022، چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر سزا ہوگی

پاکستان رویت بل 2022، چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر سزا ہوگی
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس کے تحت چاند کی جھوٹی شہادت دینے والوں کو سزا ہوگی۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون اتفاق رائے سے منظور کیا تھا، قومی اسمبلی سے منظور پاکستان رویت ہلال بل 2022 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نئے قانون کے تحت سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر 3 سال قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ نئے قانون کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پر چاند نظر آنے کی خبر نہیں دی جائے گی۔ بل کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ستخط کے بعد بل فوری طور پر نافذ العمل ہوجائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔