جونئیر ہاکی ایشیاء کپ فائنل میں جگہ بنانے والی قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاٶنس سے محروم ہیں. ذرائع کے مطابق پاکستان جونئیر ٹیم بغیر ڈیلی الاونس کے کھیلنے پر مجبور ہے ۔ دورے پر اب تک کسی کھلاڑی کو یومیہ الاونس نہیں دیا گیا ۔ غیر ملکی دورے پر ہر کھلاڑی کو یومیہ 100 امریکی ڈالر دیا جاتا ہے ۔ابھی تک منجمنٹ سمیت کسی کھلاڑی کو ڈیلی الاونس نہیں دیا گیا ۔ ذرائع پی ایچ ایف کے مطابق ٹیم روانگی سے قبل پی ایچ ایف نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کئی بار فنڈز کی درخواست کی ہے ، پی ایچ ایف نے خود ٹکٹس اور کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کیا ، ٹیم روانگی کے وقت پی ایس بی سے صرف ڈیلی الاونس دینے کا کہا اور اس سے بھی انکار کردیا گیا ہ ۔ خیال رہے کہ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔