ویب ڈیسک : پاک فوج کی مسیحی افسر ہیلن میری رابرٹ کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ پاکستانی عوام کی جانب سے مبارک باد
وہ پاک فوج کی 76 سالہ تاریخ میں بریگیڈئر کے عہدے پر پروموٹ ہونے والی پہلی مسیحی خاتون فوجی افسر ہیں۔
ہیلن میری رابرٹ کا تعلق پاک فوجی آرمی میڈیکل کور سے جہاں وہ بطور پیتھالوجسٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
پاکستانی شہریوں اور بالخصوص اقلیتی برادری نے بریگیڈئر ہیلن میری رابرٹ کو مبارک دیتے ہوئے ان کے لئےپرخلوص تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان مسلسل محنت کے ساتھ ساتھ لگن، عزم اور آپ کے پیشے کے لیے محبت کا صلہ ملا ہے۔