پاکستان میری ٹائم نے 19ماہی گیروں کو ریسکیوکرلیا

پاکستان میری ٹائم نے 19ماہی گیروں کو ریسکیوکرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان میری ٹائم، کھلے سمندرمیں نامساعد حالات میں پھنس جانے والے 19ماہی گیروں کو ریسکیوکرلیا۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کےمطابق سبحان اللہ نامی لانچ کے ماہی گیروں کی جانب سے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹرکو مدد کی درخواست کی گئی، ماہی گیروں نے لانچ  میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈوبنے کی اطلاع دی،۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہازپی ایم ایس ایس دشت نے تلاش وبچاوآپریشن کیا،آپریشن کے دوران ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیوکیا گیا، ریسکیوکیے گئے ماہی گیروں کی طبی امداد کا انتظام کیاگیا۔

ماہی گیروں، لانچ سبحان اللہ کےعملے کوپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہازرفاقت کے ذریعے کراچی بندرگاہ لایا گیا،آپریشن پاکستان کے سمندری علاقوں میں ماہی گیروں کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے۔

Watch Live Public News