پاکستان ٹیم کا اینتھم ´ساڈی واری اوئے" ریلیز،کس گلوکارہ نے گایا؟

پاکستان ٹیم کا اینتھم ´ساڈی واری اوئے
سورس: publicnews

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ترانہ رلیز کر دیا گیا۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کا ترانہ ´ساڈی واری اوئے ´ جاری کردیا ہے۔ 

ترانہ علی عظمت۔ عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مٰیں پاکسستان ٹیم بابراعظم کی قیادت میں اپنا پہلا میچ میزبان ملک امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی، پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت کےخلاف میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلے گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔