( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: جنوبی آفریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق بنانے والے بھارتی مداح کو کرارا جواب دیدیا۔
سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان ٹٹیم کے کپتان بابر اعظم کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم کو مدعو کیا۔ اس گفتگو میں اے بی ڈی ویلیئرز اور بابر اعظم کے درمیان مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی مداح نے بابر اعظم کی انگلش کا مزاق بناتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کی انگلش پر ڈی ویلیئرز نے مشکل سے اپنی ہنسی روکی ہے۔
اس کمنٹ پر جنوبی آفریقن اسٹار بابر اعظم کے حق میں سامنے آگئے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے مداح کو جواب میں بابر کی انگریزی میری اردو سے بے حد بہتر ہے اور اس کی بیٹنگ بہترین ہے، جوکہ سب زیادہ اہم ہے۔
شائقین سوشل میڈیا پر اے بی ڈی ویلیئرز کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔