24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 1392 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 1392 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، مہلک وائرس نے مزید 36 جانیں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر( این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 392 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز 22 ہزار 98 ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 46 ہزار 137مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔