سپریم کورٹ کی رائے خوش آئند ہے، فیصل جاوید

سپریم کورٹ کی رائے خوش آئند ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد(پبلک نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سپریم کورٹ میں تمام فریقین کو سنا گیا،عدالت کی رائے خوش آئند ہے، آئین سازی پارلیمنٹ کرتی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ الیکشنز اوپن بیلٹ سے کرانے کے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت پر ہم نے 20 ایم پی ایز کو فارغ کیا، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی آئی ہے، منڈیاں لگتی رہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت سینیٹ الیکشن کرانے کا کہا وزیراعظم عمران خان کی کوشش تھی الیکشن شفاف ہوں، پہلے کروڑوں روپے دے کر ووٹ خریدے جاتے تھے۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشز سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہونگے، جو آئین کے آرٹیکل 226 کے مطابق کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو کرانے کے لیے اقدامات کرے۔ سپریم کورٹ قرار دیا کہ تمام ملکی ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے رائے دی کہ الیکشن کمیشن آئین اورقانون کےتحت سینیٹ انتخابات کرانے کا مجاز ہے، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ دار ی الیکشن کمیشن کی ہے۔ عدالت نے 4 اور ایک کے تناسب سے رائے دی۔

ایوان بالا کی 48 نشتوں پر انتخاب کے لیے ووٹنگ 3 مارچ کو ہو گی۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور حزب اختلاف کی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔