اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن آج ارکان اسمبلی کو ووٹ کی ٹریننگ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ رات بارہ بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا اور الیکشن کمیشن آج ارکان اسمبلی کو ووٹ کی ٹریننگ دے گا۔
ٹریننگ میں ریٹرننگ افسر اعجاز چوہان، پولنگ آفیسر ندیم حیدر اور دیگر شریک ہوں گے۔ ٹریننگ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ ٹریننگ میں وزیر اعلیٰ سندھ بھی شرکت کریں گے۔ ٹریننگ سیشن دوپہر تین بجے ہوگا۔