کراچی (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6 کے آج ہونے والے میچ سے قبل اسلام آباد یونائیڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ٗ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ تاخیر کے بعد اب 9بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق فواد احمد میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ فواد احمد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد اب نہیں قرنطینہ میں رکھا جائیگااسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باقی تمام کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جو منفی آگئے ہیں اور وہ آج کا میچ کھیلنے کیلئے صحت مند ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والے میچ میں مزید تاخیرہو گئی ہے جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اب 9بجے شروع ہو گا۔