پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں شامل کی جائیں ، وقار یونس کی چیئرمین پی سی بی کو تجویز

پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں شامل کی جائیں ، وقار یونس کی چیئرمین پی سی بی کو تجویز

(ویب ڈیسک )  لیجنڈری کرکٹر وقار یونس  نے   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کو تجویز دی ہے کہ پی ایس ایل میں 6 کےبجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں۔

سابق کپتان وقار یونس  نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  محسن نقوی کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  کے حوالے سے تجاویز پیش کی ہیں ۔

وقار یونس  نے کہا کہ   پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں ،   پی ایس ایل 2025 میں کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران ویمن کرکٹرز کے تین میچز ہوئے ،  اس مرتبہ ویمن میچز کا کیا ہوا ؟۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ   پی ایس ایل میں اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ  ہونا چاہئے۔ اس وقت یہ چند مشاہدات اور تجاویز ہیں۔

Watch Live Public News