عمران خان کا جیل بھروتحریک معطل کرنے کا اعلان

عمران خان کا جیل بھروتحریک معطل کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ “ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں“۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی لکھا کہ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ کام کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ ہے ۔ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔