(ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین علیل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو بائیں کندھے میں شدید تکلیف کے باعث ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک میڈیکل بورڈ کا تشکیل دیا جارہا ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر اطہر منیر الدین صدیقی کر رہے ہیں ، یہ بورڈ ایکسرے، ایم آر آئی اور دیگر ضروری ٹیسٹ کرنے کیلئے غور کرے گا۔
ڈاکٹروں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت ناسازی کو دیکھتے ہوئے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں تین ماہ کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔