ویب ڈیسک: پاکستان آرمی نے طوفانی بارش میں گوادر میں سیلاب میں پھنسے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی زندگیاں بچا لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کا گوادر میں ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے۔ 7 افراد پر مشتمل ایک خاندان نگور آکڑہ علاقے میں پھنس گیا تھا۔
مستقل بارش میں 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد خاندان کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔
خاندان میں 2 بوڑھے اور 1 بچہ شامل تھے اور 35 مویشیوں کو بھی محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا۔