نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اپنے دیرینہ دوست اور سابق اتحادی کو منانے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف  ملاقات کیلئے  مولانا فضل  الرحمان  کے گھر  پہنچے ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے  اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور  رانا ثناءاللہ شریک ہوئے ۔جمیعت علمائے اسلام کی طرف سے  گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، عبدالغفورحیدری اور اسلم غوری شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  دونوں رہنماؤں  میں  ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ   میاں نواز شریف اپنے دیرینہ دوست اور سابق اتحادی کو منانے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ  سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

Watch Live Public News