ساڑھی میاں بیوی میں طلاق کی وجہ بن گئی، حیران تفصیلات

11:13 PM, 1 Mar, 2024

ویب ڈیسک: آگرہ میں میاں بیوی کے درمیان ساڑھی کے معاملے پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں نے طلاق کے لیے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں جوڑے نے ایک دوسرے کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایات درج کروائیں اور طلاق کی درخواست بھی اس لیے دائر کی کہ بیوی نے وہ ساڑھی پہننے سے انکار کردیا تھا جسے اس کے شوہر نے پہننے کو کہا تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

دیپک نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اترپردیش کے ہاتھرس ضلع کی خاتون سے شادی کی تھی۔دیپک چاہتا تھا کہ بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنیں لیکن وہ اپنی پسند کی ساڑھی پہننے پر بضد تھی جس کی وجہ سے ان کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

کونسلرز کے ساتھ بار بار ملاقاتوں کے باوجود جوڑے کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے اور بالآخر پولیس سے رجوع کیا اور کہا کہ شادی توڑنا چاہتے ہیں، اس معاملے کی شناخت مارچ میں ہونے والی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ رہنے پر راضی کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں لیکن ساڑھی کے انتخاب کا تنازع حل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں