(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ 9 مئی ایک شرمناک اور سیاہ دن ہے، انصار عباسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی میں عمران خان کا کردار ہے، 34 ماسٹر مائنڈ ہیں اور 52 منصوبہ ساز ہیں، 185 عمل کرنے والے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ بدقسمتی سے اب الزامات ایک طرف سے نہیں ہیں، اس نفرت اور تقسیم کا حل آخر کار گرینڈ ڈائیلاگ ہیں ہیں، مگر اب لگا رہا ہے کہ اس موجود صورتحال میں ایسا ممکن نہیں ہے، عارف علوی نے ایک گھنٹہ عمران خان کو بریف گیا کہ آپ سے ملاقات سے قبل انہوں نے اپنے طور پر کوشش کی حکومت سے بات کرنے کی اور پھر کہا کہ انہیں موقع دیں وہ کوئی مسئلے کا حل نکالیں۔
ارشاد بھٹی نے بتایا کہ عمران خان نے عارف علوی سے کہا کہ ٹھیک ہے مگر دو چیزوں پر کبھی بھی ڈیل نہیں ہوگی، ایک ان کے کیسوں پر اور نہ جیل سے باہر نکلنے پر، اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو آپ کوشش کرکے دیکھ لیں، گذشتہ روز آرمی چیف نے لاہور گیریژن کے دورے پر کہا تھا کہ 9 مئی کے کرداروں کو منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، کوئی ڈیل نہیں ہوگی، آپ کی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہیں دیتے اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔
9 مئی منصوبے کے اصل رہنما جو خود کو معصوم سمجھتے ہیں انہیں حساب دینا پڑے گا، انصار عباسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی میں عمران خان کا کردار ہے، 34 ماسٹر مائنڈ ہیں اور 52 منصوبہ ساز ہیں، 185 عمل کرنے والے، جو پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں وہ پتا نہیں کتنے ہیں۔ جو کچھ بھی ہوا منصوبہ بندی سے ہوا۔
سینیئر صحافی نے کہا کہ اب انکی بھی خواہش ہے کہ اس معاملے کو اب عدالت میں لایا جائے، آڈیو، ویڈیو، موبائل ڈیٹا سب ثبوت لائے جائیں، تاکہ 9 مئی کا جو بھی ملزم ہے اس کو سزا مل سکے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں اب ان کے پاس کھونے کو کچھ بھی نہیں ہے ، مینڈیٹ چوری ہوچکا ہے عمران خان اور باقی سارے جیلوں میں ہیں۔