ہتک عز ت بل 2024  پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گیا

ہتک عز ت بل 2024  پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گیا

(ویب ڈیسک ) ہتک عز ت بل 2024   پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہتک عز ت بل 2024   پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گیا , بل کثرت راے سے منظور کر لیا گیا .  پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد بل گورنر پنجاب کے ہاں پیش کیا جاے گا . گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد قانون فوری طور پر صوبے میں نافذ ہو جاے گا .

قبل ازیں   وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بل ایوان میں پیش کیا۔بل پیش کیے جانے پر صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کردیا۔

بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا،  بل کے تحت پھیلائی جانے والی جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکے گا، بل کا یوٹیوب ، ٹک ٹاک، ایکس ، فیس بک، انسٹا گرام کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی اطلاق ہوگا۔

بل کے تحت  کسی شخص کی ذاتی زندگی اور عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کےلئے پھیلائی جانے والی خبروں پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ ہتک عزت کے کیسز کےلئے خصوصی ٹربیونلز قائم ہوں گے جو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہوگا ۔

آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام کی صورت میں ہائی کورٹ کے بنچ کیس سننے کے مجاز ہوں گے۔

اپوزیشن نے ہتک عزت بل کو مستردکردیا ہے۔ اپوزیشن نے بل سے متعلق  دس سےزائد ترامیم پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیں۔

صحافیوں نے   پنجاب اسمبلی پر یس گیلری سے واک آؤٹ کردیا۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News