لیگی ایم این ایز پر حکومت کی نوازشات، کروڑوں روپے کی منظوری

لیگی ایم این ایز پر حکومت کی نوازشات، کروڑوں روپے کی منظوری
کیپشن: Grant for PMLN
سورس: web desk

(دانش منیر)لاہور کے چار لیگی ایم این ایز کے حلقوں کے لیے بجٹ سے ہٹ کر  خصوصی گرانٹ منظور،وزیر اعلی پنجاب نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک  ارب 73 کروڑ روپے کی منظوری دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حلقے کو 43 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ،سیف الملوک کھوکھر کے حلقے کے لیے 71 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ،ٹکٹ ہولڈر خواجہ سعد رفیق کے حلقے کے لیے 29 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وسیم قادر کے حلقے کے لیے 29کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، گرانٹ سے ہٹ کر بھی مذکورہ ایم این ایز کے حلقوں کے لیے الگ سے بجٹ منظور کیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر