چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی ، سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی ، سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

(ویب ڈیسک ) دونوں اعلیٰ عسکری رہنماؤں  نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل کی  چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا  سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں اعلیٰ عسکری رہنماوں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون، علاقائی حرکیات اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت کی گئی ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آسٹریلوی معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو سہ رخی خدمات کے دستے نے "گارڈ آف آنر" پیش کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا13ویں راؤنڈ - آسٹریلیا، دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات اور 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے 10ویں دور کے لیے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Watch Live Public News