شوہر کو قتل کرانے کیلئےواٹس ایپ اسٹیٹس لگانا اہلیہ کو مہنگا پڑگیا

 شوہر کو قتل کرانے کیلئےواٹس ایپ اسٹیٹس لگانا اہلیہ کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: whats app
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بھارت میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کرانے کیلئے واٹس ایپ اسٹیٹس لگا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کی تحصیل باہ میں بیوی اور شوہر میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

بیوی نے سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگایا کہ   شوہر کو قتل والے کو 50 ہزار بھارتی روپے دیے جائیں گے۔ شوہر اہلیہ کا اسٹیٹس دیکھتے ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

انہوں نے مقدمے میں بیوی کے ایک دوست کو بھی نامزد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News