شوہر کئی دن تک نہاتا نہیں، بیوی نے خلع لے لیا

شوہر کئی دن تک نہاتا نہیں، بیوی نے خلع لے لیا
کیپشن: divorce
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسی ایسی خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی ہیں جن پر اظہارتعجب ، ہنسی یا افسردگی کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا، مگر ایک دلچسپ نیوز سامنے آئی جس کو پڑھنے والے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔ 

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے حال ہی میں شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شوہر کئی کئی دن تک نہاتا نہیں ہے، کبھی کبھار نہانے کی وجہ سے اس کے قریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔

 خاتون کی شناخت اے وائی کے نام سے ہوئی ہے جس نے شوہر وائی سے خلع لینے کی درخواست دی ہے اور اس کی وجہ شوہر کا روزانہ غسل نہ کرنا ہے۔

انقرہ کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔  شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد اور خاتون کے جاننے والوں بھی اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا (16500 ڈالرز) بطور معاوضہ ادا کرے۔

Watch Live Public News