ویب ڈیسک: جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی امریکی بہنیں ایبی گیل اور برٹنی ہینسل نے امریکی شخص سے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان بہنوں کی شادی 2021ء میں ہوئی تاہم یہ بات میڈیا پر اب سامنے آئی ہے۔ ان کے شوہر نرس اور سینئر فوجی ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان جڑواں بہنوں کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا سر اور دل الگ ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ ایک کی ٹانگیں اور دوسری کے بازو ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 34 سالہ جڑواں بہنیں دوسرے لوگوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتی ہیں۔ یہ گاڑی چلاتی ہیں، شاپنگ کرتی ہیں اور سوئمنگ بھی کرتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ بہنیں امریکی ریاست منیسوٹا میں رہتی ہیں اور یہ یہیں پیدا ہوئی اور یہیں ان کی پرورش بھی ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 1990ء میں پیدائش کے وقت ان کے والدین نے جڑواں بچیوں کی علیحدگی کی سرجری کے خلاف فیصلہ کیا کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو ان کے بچنے کے امکان بہت کم ہیں۔