ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں توعمران خان کو ،،،علی محمد خان کا بڑا بیان

ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں توعمران خان کو ،،،علی محمد خان کا بڑا بیان
کیپشن: Ali Muhammad Khan's statement
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا اس وقت پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،اگر ہم ملک کو جمہوری طریقے سے چلانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سب سے بڑی جماعت اور بڑے لیڈر کو انگیج کرنا پڑے گا ۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر ایک حکومت مسلط کی گئی ہے جس وجہ سے حکومت اور عوام میں رابطہ منقطع ہے، اگر ہم ملک کو جمہوری طریقے سے چلانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سب سے بڑی جماعت اور بڑے لیڈر کو انگیج کرنا پڑے گا تاکہ ان مسائل کا حل نکلے، جیل میں ڈال کر، ہیتھکڑیاں لگا کر، کراس لگا کے اندھیر کر کے نام کا بلیک آوٹ کرکے نہ پہلے کبھی مسائل کا حل نکلا ہے اور نہ اب نکلے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ 25 کروڑ عوام اسٹیک ہولڈ زہے؟  تو ملک کے کسی حصے میں اگر کوئی بڑا منصوبے ہے تو اس کی سپورٹ کے لئے ضروری ہے عوام آپ کے ساتھ ہو یہ نہیں ہوسکتا ہے 25 کروڑ عوام کی بڑی جماعتوں کو آپ مائنس کرکے اُس قوم کی سپورٹ لیں، اگر عوام آپ کے ساتھ نہیں ہوگی تو وہ پروجیکٹ آپ کا فیل ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملانا ہوگا اگر ملک کو مضبوط کرنا ہے، 1971 کا ایک تجربہ ہم کرچکے ہیں جس کا رزلٹ اچھا نہیں تھا اس لئے ہمیں ایکسکلوونس کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

علی محمد خان نے اہم بات بتاتے ہوئے کہا جیسے ہی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش ہوئی عمرا خان نے فوراً 3 ممبران کی کمیٹی بنائی اب یہ حکومت کو چاہیے کہ اُن کو انگیج کریں۔

Watch Live Public News