سانگھڑ:شاہو کینال سے نایاب نسل کا مگرمچھ نکل آیا

سانگھڑ:شاہو کینال سے نایاب نسل کا مگرمچھ نکل آیا
کیپشن: سانگھڑ:شاہو کینال سے نایاب نسل کا مگرمچھ نکل آیا

ویب ڈیسک: سانگھڑ اولڈ جمڑاوؤسےنکلنے والی شاہو کینال سے نایاب نسل کا مگرمچھ نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے بعدعلاقے کے لوگوں نے مگرمچھ کو ڈنڈوں سے مار دیا۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سانگھڑ محکمہ وائلڈ لائف کو نوٹس لیکر کینال میں موجود مگر مچھوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔

سانگھڑ محکمہ وائلڈ لائف کی عدم دلچسپی سے مگر مچھوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Watch Live Public News