ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی تیاری کی جائے۔ 8فروری کو پی ٹی آئی اوورسیز دنیا بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔