کراچی : ڈیفنس سے نایاب نسل کے 2 قیمتی کتے چوری،مقدمہ درج

کراچی : ڈیفنس سے نایاب نسل کے 2 قیمتی کتے چوری،مقدمہ درج

(ویب ڈیسک ) پولیس نے مقدمہ درج کرکے کتوں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں ہیں۔

ڈیفنس کے بنگلے سے نایاب نسل کےدو قیمتی کتے حسکی اور شیزو کی چوری کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کتوں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں ۔

مقدمے میں نامزد ایرک گل کی گرفتاری اور کتوں کی بازیابی کے لیے کالا پل کے قریب پولیس کا چھاپا۔ چھاپے کے دوران ملزم کی گرفتاری یا کتوں کی بازیابی ممکن نہ ہو سکی۔ ملزم ایرک گل کی آخری لوکیشن کالا پل کے قریب اس کے رہائشی علاقے کی آئی تھی۔

ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے اپریشن اور انویسٹیگیشن پولیس مل کر کام کر رہی ہیں۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ ملزم ایرک گل کتوں کے ٹرینر کے قریبی دوست تھے ، ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت پہلے کتوں کو اپنے ساتھ مانوس کیا ، کتے جب ایرک گل سے مانوس ہو گئے تو 4 فروری کو ایرک کتے لے کر فرار ہو گیا۔

نایاب نسل کے دونوں پالتو کتوں کو کرن اور ارجن کے ناموں سے پکارا جاتا تھا۔

Watch Live Public News