ویب ڈیسک: انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے چار سال کے لئے ایران پر پابندی عائد کردی.
انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے ایران کی جانب سے 2019 میں جاپان میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد ایران پر چار سال تک پابندی عائد کردی گئی تھی. عالمی ثالثی عدالت برائے کھیل کی جانب سے اس سے قبل یہ پابندی ختم کردی گئی تھی. ایرانی کھیلوں کے حکام کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑی ساگی مکی کا سامنا کرنے کے امکان سے بچنے کے لئے 2019 کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا گیا تھا. خبر ہے کہ ایرانی کھلاڑی کو اسرائیلی ایتھلیٹوں کا مقابلہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
اس پابندی کا اطلاق ستمبر 2019 سے 2023 تک لاگو رہے گا۔ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے ابتدائی طور پر 2019 میں ایران کی رکنیت معطل کردی تھی ، لیکن اسپورٹس ثالثی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا کہ اس فیصلے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے، اور اس معاملے کو دوبارہ انٹرنیشنل فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔
فیڈریشن نے آج جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کے ساتھ اپنے تمام ممبروں کی اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کا دفاع جاری رکھے گی.