سعودی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو کیسے پایا؟

سعودی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو کیسے پایا؟

ویب ڈیسک: سعودی حکومت کے بہترین اقدامات کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے.

سعودی حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے جبکہ ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کرایا جاتا ہے. ماہرین صحت کا خیال ہے کہ کورونا کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ سعودی حکومت نے مملکت کے 25 فیصد شہریوں کو ویکسین بھی لگوا دی ہے. وبائی امراض کے ڈاکٹر نزار باهبری نے عرب نیو زگفتگو میں کہا کہ زندگی واپس معمول کے مطابق گزارنے کے لیے ویکسین ہی واحد ذریعہ ہے، کیسز میں‌دوبارہ اضافہ برداشت نہیں کرسکتے.

واضح رہے کہ سعودی عرب نے وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کی، لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے کے علاوہ سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا۔ حکومت کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز نہیں کرسکی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔