شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد:مدینہ منورہ کی بے حرمتی اور فیصل آباد میں درج مقدمے میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل ہوچکے ہیں۔ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا، حکومت انتقام پر اتر آئی ہے حالات بہتر نہیں ہوں گے، یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا، اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا۔ واضح رہے فیصل آباد میں شہری کی جانب درخواست پر پولیس نے 100 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔