' مسجد نبویﷺمیں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا'

' مسجد نبویﷺمیں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا'
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے،ہم نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے،مسجد نبویﷺمیں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے۔ آج پھر الزامات لگائے گئے جو کو بوسیدہ ہو چکے ہیں۔پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں رانا ثناءاللہ کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا۔اپوزیشن لیڈر کو 2 بار جیل میں ڈالا گیا ، ہمارے خلاف یہ ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ، انہوں نے تمام اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔چور چور کا شور کرنے والے کے کرپشن کے کیس عوام کے سامنے آرہے ہیں۔یہ شخص پچھلے چار سال سے عوام کے سامنے صرف جھوٹ بول رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پارلیمان نے ایک کریٹ شخص کو اٹھا کے باہر پھینکا، فرح گوگی کیسے معصوم ہو گیں جن کے اثاثوں میں اربوں کا اصافہ ہوا۔شہزاد اکبر آج کہاں ہیں عوام سوال کر رہی ہے؟ عمران خان نے دوست ممالک کے تحفے ان ہی کے ممالک میں بیچے ۔فرح گوگی نے آپ کو پیسے دیے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلٹ پروف گاڑی عمران خان ساتھ لے گئے ،جس کی آج قیمت کروڑوں روپے ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کا چور ہے ،توشہ خانہ میں پستول ڈکلیئر نہیں اور یہ ساتھ لے کر گئے،ابھی اور بہت کچھ نکلے گا ابھی تو شروعات ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پر لگائے گئے ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے ،الزام لگانا آسان ہے لیکن ثابت کون کرے گا۔ ملک میں مہنگائی ان کے کارناموں کی وجہ سے ہے،ہماری حکومت نے ڈیڑھ ہفتے میں آٹا چینی سستی کی۔اگر میٹرو پانچ دن میں چل سکتی ہے تو تم تین سال میں کیوں ناں چلا سکے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گندی سیاست کو پروان چڑھایا۔انہوں نے مسجد نبویﷺ میں خاتون کو گالیاں پڑوائیں،مسجد نبویﷺمیں درود پاک پڑھ کر ان کیلئے ہدایت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے، ہم نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے، مسجد نبویﷺمیں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا، سارا واقعہ مسجد نبوی ﷺکے اندر پیش آیا، سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔