آزادکشمیر، امن وامان کی صورتحال: وفاقی حکومت کا ایف سی تعینات کرنے کافیصلہ

آزادکشمیر، امن وامان کی صورتحال: وفاقی حکومت کا ایف سی تعینات کرنے کافیصلہ
کیپشن: Azad Kashmir, law and order situation: Federal government has decided to appoint FC

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کےلیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیےتعیناتی ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کی اجازت دیدی۔

آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کے لیے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ آزادکشمیرحکومت نے امن اومان کی صورتحال برقراررکھنےکے لیےایف سی کی خدمات مانگیں۔ 

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقنی بنانےکے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔ نیلم جہلم، منگلا اور گل پور پاور ہاؤسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔ 

آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے۔ آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔

Watch Live Public News